مولانا حنیف جالندھری کادارالعلوم کراچی میں مارکنگ کے عمل کا جائزہ

مولانا حنیف جالندھری کادارالعلوم کراچی میں مارکنگ کے عمل کا جائزہ

ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے دارالعلوم کراچی میں مارکنگ کے عمل کا جائزہ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتحنین کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ مولانا جالندھری نے مارکنگ کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ نئے نظام کے مطابق چاروں صوبائی مقامات پر مارکنگ کا عمل ایک کامیاب تجربہ ہے جس کے ذریعے ممتحنین کو کافی سہولت رہی۔ مولانا جالندھری نے مولانا مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرکے مدارس کے حوالے سے خاص طور پر وقف املاک ایکٹ اور دیگر امور پر مشاورت بھی کی، جس کی روشنی میں ملک بھر میں مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مولانا امداداللہ اور وفاق المدارس کی امتحانی کمیٹی کے مولانا راحت علی ہاشمی بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں