سندھ ہائیکورٹ اہم سڑکوں کی بندش پر چیف سیکریٹری,محکمہ داخلہ سندھ و دیگر کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ اہم سڑکوں کی بندش پر چیف سیکریٹری,محکمہ داخلہ سندھ و دیگر کو نوٹس

ہوسکتا ہے سیکیورٹی وجوہات پر سڑکیں بند کی گئی ہوں؟عدالت،میمن گوٹھ سپرہائی وے پر پٹرول پمپ کے سامنے سڑک کی بندش کیخلاف درخواست پر متعلقہ مختارکار ذاتی حیثیت میں طلب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ضلع جنوبی کی 5 اہم سڑکوں کی مستقل بندش کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پیر کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت کاکہنا تھا کہ بتایا جائے ان سڑکوں کو کن وجوہات پر بند کیا گیا؟۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فاطمہ جناح روڈ سے آواری ٹاور روڈ بند کردیا گیا ہے، ایس ایم لا کالج روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کے سامنے والا روڈ بھی بند ہے جبکہ سندھ اسمبلی روڈ اور کمال اتاترک روڈ بھی بند کردیا گیا ہے۔ عدالت کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے سیکیورٹی وجوہات پر سڑکیں بند کی گئی ہوں؟۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ نے میمن گوٹھ سپر ہائی وے پر پٹرول پمپ کے سامنے روڈ کی بندش کے خلاف درخواست پر متعلقہ مختارکار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ فاضل عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر مدعاعلہیان کو نوٹس جاری کردیے۔ پیر کو سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے زرعی زمین کو کمرشل میں کیوں تبدیل کیا گیا؟۔ دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سپر ہائی پر پٹرول پمپ کے سامنے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑک بند کردی ہے۔ اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ زرعی زمین کو کمرشل میں کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہے؟۔ آپ کو زمین کس مقصد کے الاٹ کی گئی تھی؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں