شارع فیصل پر شادی ہال کے دروازے پر کورونا کی حفاظتی تدابیر کے پمفلٹ لگائے گئے

 شارع فیصل پر شادی ہال کے دروازے پر کورونا کی حفاظتی تدابیر کے پمفلٹ لگائے گئے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)13ستمبر تک جاری رہنے والے امتحانات میں گیارہویں جماعت (فریش)، 2020ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ، امپروومنٹ آف ڈویژن ، 12 پرچوں ، اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹ کے تمام گروپس کے امتحانات لیے جا رہے ہیں، جن میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس، کامرس، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی اور خصوصی امیدوار شامل ہیں۔ امتحانات کے پہلے روز چیئرمین انٹربورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے 2 مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خورشید گورنمنٹ ڈگری کالج اور علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی کا دورہ کر کے امتحانی عمل اور مراکز پر طلباو طالبات کو دی گئی سہولتوں کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش پایا۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پرامن، بلاتعطل اور شفاف امتحانات کے انعقاد کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغاز بھی پرامن ماحول میں ہوا ہے ، شہر کے کسی امتحانی مرکز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، امتحانی مراکز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، عملے اور طلبہ کو ماسک کے بغیر امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں، جبکہ کمرہ امتحان میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں