گداگروں کی پولیس آپریشن کی مزاحمت،ویڈیو وائرل ہوگئی

گداگروں کی پولیس آپریشن کی مزاحمت،ویڈیو وائرل ہوگئی

آرام باغ حقانی چوک نزد برہانی اسپتال کے قریب گداگروں کی پولیس سے مزاحمت کی ویڈیو منظر پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین گداگروں نے اپنے مردوں کو بچانے کے لئے پولیس موبائل روک دی اور اہلکاروں سے مزاحمت شروع کردی ، پولیس اہلکاروں نے گداگروں کو موبائل میں ڈال دیا ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ بچوں کا دم گھٹنے کے باعث پولیس نے شیر خوار بچوں کو موبائل سے نکال کرخواتین کے حوالے کردیا۔آپریشن کے دوران پولیس اہلکار کھلے عام مغلظات بھی بک رہے تھے ،پولیس حکام کے مطابق حقانی چوک اور اس سے متصل علاقوں میں گداگروں کی بھرمار ہے جنہوں نے علاقہ مکین اور دکاندارو ں کا جینا محال کیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے لوگوں نے پولیس کے اعلی افسران کو شکایات درج کرائی تھیں، پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ کے حکم پر پولیس نے گداگروں کے خلاف آپریشن شرو ع کیا ہے ، پولیس نے خواتین گداگروں کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا جبکہ پانچ گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں