کورنگی مہران ٹاؤن مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کورنگی مہران ٹاؤن مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بس سے اتر کر اپنے گھر کی طرف جارہا تھا اور اس دوران مقابلہ ہوگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں ہونے والے مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دو ملزمان ایک موٹرسائیکل چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والا شہری اس ہی وقت بس سے اترتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ مقتول گھر کی طرف جارہا ہوتا ہے اور ملزمان واردات کررہے ہوتے ہیں ۔ ملزمان کو دیکھ کر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور پولیس اہلکار کے پہنچتے ہی ملزمان بھاگے اور فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہری کو گولیاں لگیں۔