کیماڑی سے خاتون کی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد

کیماڑی سے خاتون کی سمندر  میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی شیریں جناح کالونی گلشن سکندر آباد کے قریب سمندر میں خاتون کی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 2سے 3دن پرانی 40سالہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچایا۔۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں میڈیکولیگل افسر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سمندر میں ڈوبی ہونے کے باعث خراب ہوچکی ہے اور فوری طور پر موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکاہے جبکہ لاش کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں