ملک کی 25فیصد آبا دی ذہنی امراض سے متا ثر،طبی ماہرین
کراچی (این این آئی)ماہرین صحت نے کہاہے کہ اگر ذہنی بیماری میں مبتلا ہر شخص کے ذہنی صحت پر توجہ دی جائے اور علاج کرایا جائے تو وہ اپنے گھر اور معا شرے کا کار آمد فرد بن سکتا ہے ۔۔۔
ایک با مقصدزندگی گزارنے کیلئے اچھی جسمانی اور ذہنی صحت لوگوں کیلئے بہت ضروری ہے ۔ذہنی امراض بنیادی طور پر دماغ میں کیمیا ئی تبدیلیوں اور موروثی اثرات کی و جہ سے پیدا ہو تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات ڈاکٹر سید مبین اختر نے عالمی یو مِ ذہنی صحت کے حوالے سے منعقدہ اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحمن ،مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر اختر فرید صدیقی، ڈاکٹر مہویش اورسید خورشیدہ جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ 25فیصد آبا دی ذہنی امراض سے متا ثرہے یعنی ہر چار میں سے ایک شخص ذہنی بیمار ہو تا ہے ۔بعض اوقات ان کے گھر والے بھی انکی ذہنی کیفیت سے لا علم رہتے ہیں۔ان میں کچھ لوگ خود کشی پر بھی آمادہ ہو جاتے ہیں ۔ پا کستان میں 3سے 4کڑور افراد ذہنی مرض میں مبتلا ہیں ایک اندازے کے مطا بق 70فیصد کسی بھی معالج کے پاس نہیں جا تے ۔کم علمی ،جہالت اور معا شرتی بد نا می کے خوف سے جعلی حکیموں،اطا ئیوں اور بابا ؤں کے مزاروں کے چکر لگا تے ہیں۔اکثر علاج کے لئے آنے والوں میں ڈپریشن کے 26.2فیصد جنون ویا سیت کے 13فیصد شدید گھبرا ہٹ اور خوف کے 5فیصد مریض ہو تے ہیں۔