جامعہ کراچی کے طلبہ کیلئے 10لاکھ روپے کی اسکالرشپ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن،ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکہ اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔
المنائی تنظیم کی جانب سے صدر اعظم اختر جبکہ جامعہ کراچی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے دستخط کئے ۔ معاہدے کے تحت المنائی تنظیم نے جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے دس لاکھ روپے سالانہ کی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے ۔ معاہدے کے مطابق تنظیم جامعہ کراچی کے مستحق طلبہ کو دو سمسٹر فیس کی برابر رقم بطور وظیفہ دے گی۔ طلبہ کا انتخاب جامعہ کراچی کی کمیٹی کرے گی۔ بین الاقوامی تعلقات، معاشیات، نفسیات، صحافت، ماس کمیونیکیشن، کیمسٹری، شماریات، ریاضی اورکمپیوٹر سائنس کے طلبہ ان وظائف کے اہل ہوں گے ۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ المنائی تنظیم کی جانب سے اسکالرشپ کا اعلان انتہائی قابل تحسین عمل ہے ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ یہ لوگ اتنا کامیاب ہونے کے باوجود بھی اپنی مادر علمی اور وطن عزیز کو نہیں بھولے ، اس جذبے کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ جو دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔