سوشل سائنسز ونٹر اسکول کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد
کراچی(این این آئی )فرانس کے قونصلیٹ جنرل نے فرانسیسی نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ (سی این آر ایس) اور۔۔۔
انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (آئی بی اے ) کے اشتراک سے سوشل سائنسز ونٹر اسکول کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں قونصل جنرلز، معززین اور کاروباری برادری کے ارکان نے شرکت کی۔شام کی خاص بات معزز مہمانوں کی موجودگی اور تقاریر تھیں جن میں فرانس کے قونصل جنرل شامل تھے ۔ آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیدی، ریمی ڈیلیج، ایسوسی ایٹ ریسرچر اور ماسٹر ان ایشین اسٹڈیز کے شریک ڈائریکٹر برائے سینٹر فار ساؤتھ ایشین اینڈ ہمالیان؛ اور مشیل بوئیوین بھی موجود تھے ۔قونصل جنرل نے ثقافت اور اعلیٰ تعلیم پر خاص زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں 76 سالہ تعاون کو اجاگرکیا۔