موٹر سائیکلیں مرمت کے بعد ایڈیشنل آئی جی کے حوالے

 موٹر سائیکلیں مرمت کے بعد ایڈیشنل آئی جی کے حوالے

کراچی(اے پی پی)انسپکٹر جنرل سندھ پولیس رفعت مختار راجہ نے ایک سادہ تقریب میں مخدوش و خستہ حال ہنڈا سی جی 125موٹر سائیکلیں مرمت کروانے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حوالے کردیں۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی ہدایات پر کراچی رینج کی 186 مخدوش و خستہ حال موٹر سائیکلوں میں سے پہلے مرحلے میں 20موٹرسائیکلیں تیار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ بقیہ موٹر سائیکلیں جنوری کے اختتام تک تیار کرکے کراچی رینج کی سپرد کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں