مرکزی مسلم لیگ روزگارسہولت پروگرام کیلئے درخواستیں جمع

مرکزی مسلم لیگ روزگارسہولت پروگرام کیلئے درخواستیں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی روزگارسہولت پروگرام کے سلسلے میں شہریوں کی بڑی تعداد کی مرکزی مسلم لیگ ہاؤس آمد۔شہریوں نے موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے حصول کے لیے فارم حاصل کیے ۔

روزگارسہولت پروگرام کا حصہ بننے کے لیے شہری جمعہ تک فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔روزگار سہولت اسکیم کے حوالے سے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ دوہفتے گزرنے کے باوجود الیکشن کی گونج ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ہارنے اور جیتنے والے دونوں اقتدار کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ایسے میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت انسانیت کا منشور لیے ہروقت خدمت کے میدان میں موجود ہے ۔اب تک سینکڑوں افراد روزگار سہولت پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں