کورنگی کے تھانیداروں سے دو ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آفس (آپریشن) ضلع کورنگی پولیس کے کانفرنس ہال میں ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ضلعی پولیس کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج بھی موجود تھے۔۔
ایس ایس پی کورنگی نے تمام تھانیداروں سے گزشتہ دو ماہ کے دوران کی جانے والی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ڈیجیٹل اسکرین پروجیکشن کے زریعے ہر ایک تھانیدار کی کارکردگی کا بھی جازہ لیا ۔ انہوں نے تمام تھانیداروں کو جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ منشیات فروشوں گٹکا ماوا فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ۔ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے دو ماہ کے دوران ناقص کارکردگی پر تین تھانیداروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔