عبدالوسیع قریشی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدرسعید سربازی ،نائب صدرعبدالرشید میمن ،سیکرٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کے سینئرممبرعبدالوسیع قریشی کے بڑے بھائی عبدالسمیع قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم عبدالوسیع قریشی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا ہے اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ دریں اثناء مرحوم کی نمازجنازہ لائنز ایریا میں اداکی گئی جس میں صحافیوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی.،بعدازاں مرحوم کو سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔سوئمجمعہ کو بعدنمازجمعہ اللہ والی مسجد لائنز ایریاہوگی۔