سکھر: سالڈ ویسٹ کی ناقص کارکردگی،گندی کے ڈھیر لگ گئے

سکھر: سالڈ ویسٹ کی ناقص کارکردگی،گندی کے ڈھیر لگ گئے

سکھر (نمائندہ دنیا) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکھر کی ناقص کارکردگی، شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپٹ میں، شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار، میئر سکھر سمیت دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکھر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص نیو تعلقہ میں گندگی کے ڈھیر پہاڑوں کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں، گندگی کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے باعث شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ شہر ی و سماجی حلقوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ کمپنی سکھر کے ڈائریکٹر نے کمپنی میں مبینہ طور پر اپنے عزیز و اقارب بھرتی کر رکھے ہیں،شکایات پر شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے ، شہر بھرمیں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں لیکن افسوس حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر، میئر و ڈپٹی میئر سکھر اور دیگر منتخب عوامی نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکھر کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکر ملوث افراد کو فوری ہٹایا جائے اور ان کی جگہ ایماندار و شہر سے مخلص شخص کو افسر مقرر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں