کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ انسانی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا، رپورٹ

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ انسانی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا، رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے 4 سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی فائنل رپورٹ جاری کردی۔۔۔

 جس کے مطابق طیارہ انسانی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لینڈنگ سے پہلے 4 مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو لینڈنگ سے روکا تھا، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بتایا تھا کہ طیارے کی اونچائی بہت زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران طیارے کے انجن رن وے سے ٹکرائے ، انجن ٹکرانے اور شعلے نکلنے کا ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو نہیں بتایا، دونوں انجن رن وے سے ٹکرانے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق انجنوں کو لبریکینٹ آئل فراہم کرنے والا نظام خراب ہوگیا جس سے دونوں انجن بند ہوگئے ، انجن بند ہونے سے طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔واضح رہے کہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا طیارہ ایئربس 320 لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی ماڈل ٹاون میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ حادثے میں 99 مسافروں سمیت 101 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، 2 مسافر خوش قسمتی سے بچ گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں