نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی مایوس کن،سیاہ دور قرار

 نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی مایوس کن،سیاہ دور قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سندھ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو مایوس کن و سیاہ دور قرار دیتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت دراصل سابقہ حکومت کا تسلسل ہے۔

 جس کے دور میں عملی طور پرصوبے میں ڈاکو راج، سیاہ دور میں مخالفین کیلئے زمین تنگ، نااہلی بدامنی، بدانتظامی، کرپشن عروج پر تھی۔ جسٹس(ر) مقبول باقر میاں مٹھو بننے کی کوشش نہ کریں ان کی آشیرواد سے ہی کراچی سمیت سندھ میں ہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ محمد حسین محنتی نے ایک بیان میں کہاکہسندھ سروس پبلک کمیشن،ایم ڈی کیٹ اور میٹرک انٹر بورڈ کرپشن گڑھ بنے رہے ۔ سندھ کے ذہین نوجوانوں کا حق مار کر مستقبل تباہ کیا گیا۔ ان ہی کے دور میں اسٹیل ملز سمیت سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کی بندر بانٹ کی گئی۔ بدترین دھاندلی کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر سمیت کراچی میں احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین خاص طور پر جس طرح خواتین پرتشدد اور حوا کی بیٹیوں کی تذلیل وگرفتاریاں کی گئیں وہ نہ صرف انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی بلکہ سندھ حکومت کو ڈوب مرنا چاہیے ۔ نگراں وزیراعلیٰ سے لوگوں کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر انہوں نے عوام کے حقوق پر سودے بازی کرکے ان پر پانی پھیردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں