بھکاریوں کے بھیک مانگنے کا تنازع عدالت پہنچ گیا

بھکاریوں کے بھیک مانگنے  کا تنازع عدالت پہنچ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھکاریوں کے بھیک مانگنے کا تنازع عدالت پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج 3 کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی زمین یا ملکیت کا تنازع نہیں اور شہر کی فٹ پاتھ گداگروں کی بھی نہیں جس پر شنوائی کی جائے ۔فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق کوئی زمین یا ملکیت پر قبضے کا تنازع نہیں، گداگروں کے 2 گروپوں میں حد بندیوں کا معاملہ ہے جوغیر قانونی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں