آغا خان یونیورسٹی کیلئے زائری انٹرنیشنل ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی کیلئے  زائری انٹرنیشنل ایوارڈ

کراچی ( آن لائن)آغا خان یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن لیڈرشپ فورم میں اعلیٰ تعلیم میں تحقیق کے اثرات کے لیے باوقار زائری انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔یہ فورم عالمی سطح پر تعلیمی رہنماؤں کی اہم جمعیت ہوتا ہے ۔۔

جس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ خطے کے اعلیٰ تعلیمی رہنما، امریکہ، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور برطانیہ کے چند قابل ذکر تعلیمی و سیاسی رہنماء شریک ہوتے ہیں۔2021 میں شروع ہونے والے عالیشان زائری انٹرنیشنل ایوارڈز فار ہائر ایجوکیشن کا انعقاد ہوا جس کوچھ مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا۔ریسرچ ایکسی لینس ایوارڈ عہود بنت خلفان الرومی، وزیر مملکت،ڈویلپمنٹ اینڈ فیوچر،یو اے ای نے پیش کی۔ ڈاکٹر سلیم ویرانی، وائس پرووسٹ ریسرچ نے اس موقع پر کہا کہ‘‘یہ انعام ہمارے فیکلٹی ممبران، تحقیقاتی ٹیموں، تحقیقاتی انتظام کاروں کی انتھک محنتوں کا ثبوت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں