موسمِ گرما میں امتحانات ،کسی بچے کی موت کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،سپلا

موسمِ گرما میں امتحانات ،کسی بچے کی موت کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،سپلا

کراچی(آن لائن) سندھ پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کی موسمِ گرما کی تعطیلات میں دوران امتحانات اگرکسی بچے کی جان گئی تو اس کی ذمہ داری حکومت سندھ پر ہوگی ۔۔

کالج اساتذہ موسمِ گرما کی تعطیلات میں امتحانی عمل کا حصہ بننے کے پابند نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر سندھ پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن منور عباس ، اور مرکزی جنرل سیکریٹری پروفیسر شاہجہاں پنہور نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ تعلیمی بورڈز گزشتہ دس سال سے ایڈہاک ازم کا شکار ہیں، گذشتہ دس سالوں میں سندھ کے کسی بھی ایک تعلیمی بورڈ میں نہ کوئی مستقل ناظمِ امتحانات ، نہ ہی سیکریٹری بورڈز اور نہ ہی ڈائریکٹر فنانس تعینات کیا جاسکا۔ جبکہ سندھ کے کافی بورڈز اس وقت بھی بغیر مستقل چیئرمین بورڈ کے چلائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نئے تعلیمی سال کے لیے اگست سے قبل کوئی نئی نصابی کتاب بازار میں فراہم نہ ہوئی تو ہم اس نئی کتاب کو اس سال نہیں پڑھائیں گے بلکہ اگلے سال اس کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں