سنی تحریک کا یوم یکجہتی فلسطین،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

سنی تحریک کا یوم یکجہتی فلسطین،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم ‘‘یکجہتی فلسطین’’ منایاگیا۔۔

 اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اورمساجد کے باہراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ میں جاری دستخطی مہم کے کیمپ لگائے گئے ۔مقررین کاکہنا تھاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرناعالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، موجود ہ حالات میں پورے عالم اسلام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ،اسرائیل نے گزشتہ سات دہائیوں سے لاکھوں فلسطینیوں کو دربدر کیا ہے ، بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں