گورنر کی آذربائیجان کو سندھ سرمایہ کاری کی دعوت

گورنر کی آذربائیجان کو سندھ سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آذربائیجان کے سفیرخازر فرہاداؤ کے ہمراہ آذربائیجان ائر کی کراچی کے لئے پروازوں کا افتتاح کیا، آذربائیجان ائیر کی پرواز باکو سے کراچی پہنچی۔۔

کراچی ائرپورٹ پر اس سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آذربائیجان ائرلائن کی کراچی کے لئے پروازوں کے آغاز سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں، آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو ملک کے معاشی حب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں ،سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبے آرہے ہیں، ان سے صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے عوامی گورنر کا خطاب دیا جانا میرے لیے اعزاز ہے ، ہرممکن کوشش ہے کہ ہرطبقے کے افراد کی خدمت کروں، اور عام آدمی کوروزگار اوربہترزندگی کے مواقع فراہم کروں، ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی کی کوششوں کے نتائج چند ماہ میں آنا شروع ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ آذربائیجان ایرلائن باکو سے کراچی کے درمیاں براہ راست پروازیں چلائے گی، آذربائیجان ائرلائن پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور کیلئے پروازیں چلا رہی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں