حیدرآباد:آل سندھ ٹیچرزیونین کا مظاہرہ

حیدرآباد:آل سندھ  ٹیچرزیونین کا مظاہرہ

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) آل سندھ ٹیچرزیونین کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے یونین کے مرکزی صدر ارباب علی آریجو، جنرل سیکرٹری کنول بلوچ، ماروی، نیلم عبدالقیوم و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مقررین نے خطاب میں کہا کہ پرائمری اساتذہ کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی اور ناانصافیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ،پرائمری اساتذہ کو سروس اسٹرکچر دیا جائے اور سنیارٹی کے مطابق ترقی دی جائے ، ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مقررہ تاریخ سے مستقل کیا جائے ، اگر جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہڑتال کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں