ٹھاروشاہ :جرائم چھوڑنے والے شخص کا ایس ایچ او پر بھتہ طلب کرنیکا الزام

ٹھاروشاہ :جرائم چھوڑنے والے شخص کا ایس ایچ او پر بھتہ طلب کرنیکا الزام

ٹھاروشاہ (نمائندہ دنیا) کچھ عرصہ قبل سابقہ ایس ایچ او غلام شبیر دلوانی کے سامنے پیش ہو کر جرائم سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے غلام مرتضیٰ رند کا نیشنل پریس کلب پر احتجاج۔

غلام مرتضیٰ رند نے الزام عائد کیا کہ موجودہ ایس ایچ او رفیق بوہیو نے اے ایس آئی دلیپوٹہ چوکی انچارج غلام قادر سولنگی کی معرفت مجھ سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا،نہ دینے پر جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے مجھے تنگ کیا جا رہا ہے ، جبکہ رات کے وقت میرے گھر پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔آئی جی سندھ، ڈی آئی جی نوابشاہ اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کرتا ہوں مجھے تحفظ دیکر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے ، بصورت دیگر ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دونگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں