پی ٹی آئی سیاستدانوں کو گندا کرنے کے عمل پر گامزن، نثار کھوڑو

پی ٹی آئی سیاستدانوں کو گندا کرنے کے عمل پر گامزن، نثار کھوڑو

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہیں، ہماری کوشش ہے عوام کے مسائل حل کریں۔۔۔

 ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں میثاقٍ مفاہمت کریں تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میروخان میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پارٹی کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 196 قمبر شہدادکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید جونیجو کی واضح برتری نظر آ رہی ہے ،انہیں پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست اور سیاستدانوں کو گندا کرنے کے عمل پر گامزن ہے ، انہوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، انہیں مشورہ ہے کہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کو اہمیت دیں اور عوامی مسائل پر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدے پر سندھ حکومت صوبے میں عمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مکمل صوبائی خودمختاری دیکر وفاق میں 17 وزارتیں ختم اورصوبوں کے حوالے کرے ،صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق مضبوط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں