ایچ ای سی جامعات کے فنڈ نہیں روک سکتی،ڈاکٹر امجد سراج

 ایچ ای سی جامعات کے فنڈ نہیں روک سکتی،ڈاکٹر امجد سراج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری کے بغیر ایچ ای سی صوبائی جامعات کے فنڈ نہیں روک سکتی۔

ایچ ای سی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے صوبائی جامعات کے فنڈز روکے جانے کی اطلاع پر تنقید کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلرنے کہا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یکم جولائی سے صوبے بھر کی چارٹرڈ یونیورسٹیز کو جو فنڈنگ جاری کی جاتی ہے اسے روک دیا جائے گا، سالانہ فنڈنگ کے رُک جانے سے صوبے بھر کی جامعات کو جو نقصان ہوگا اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔لیاری یونیورسٹی کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب میں اس حوالے وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ اس فیصلے سے جامعات کو شدید نقصان ہوگا، این ایف سی ایوارڈ میں جو فنڈنگ جامعات کو دی گئی جب تک اسے مشترکہ مفادات کی کونسل جو ایک آئینی ادارہ ہے فیصلہ نہیں کرتی ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ بھر کی جامعات کے لیے فنڈنگ نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم نے وائس چانسلر کے اجلاس میں بھی کہی ہے اور اس سلسلے میں سندھ کے تمام وائس چانسلرز وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے ۔جلسہ تقسیم اسناد میں 477 طالبعلموں کو اسناد تفویض کی گئیں جبکہ 75 طلبا و طالبات کو نشانِ سپاس پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں