سندھ فوڈ اتھارٹی کا پولٹری انڈسٹری کو فروغ دینے کا منصوبہ

سندھ فوڈ اتھارٹی کا پولٹری انڈسٹری کو فروغ دینے کا منصوبہ

کراچی (اے پی پی)سندھ فوڈ اتھارٹی اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ مل کر پولٹری انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس میں فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے اصولوں پر توجہ دی جائے گی۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے پی آئی آر کورنگی میں ڈائریکٹوریٹ آف پولٹری بریڈنگ، فارمنگ اور نیوٹریشن کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم فارمرز، ہول سیلر اور ریٹیلر ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر ایک جامع پروگرام ترتیب دے رہے ہیں تاکہ مارکیٹ میں صارفین کی محفوظ، صحت مند اور صحت بخش پولٹری مصنوعات تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ میں قائم لیب کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کے تحت فعال بنایا جائے گا تاکہ متعلقہ شعبہ کے یونیورسٹی طلبا اور پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد کو تربیت فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں