سید سردار شاہ نے محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں،ڈپٹی میئر

 سید سردار شاہ نے محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں،ڈپٹی میئر

اچی(این این آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔۔

 جن کی بدولت سندھ حکومت نے بلاتفریق محکمہ تعلیم میں کراچی کے نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتیاں کیں اور ضلع ملیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے آئی بی اے ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے ملاقات کے موقع پر کہی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ اور سلیم بلوچ بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران ضلع ملیر سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں