دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی

دوست کے ہاتھوں دوست  کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی (این این آئی) گزشتہ دنوں ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔فوٹیج میں ہمایوں داؤد اپنے گھر پہنچا اور سامنے سے فہد خان بھی پہنچ گیا۔

 فہد خان ہمایوں کی گاڑی کو اپنی گاڑی سے زور دار ٹکر مارتا ہے ، گاڑی کو ٹکر لگتے ہی فہد ، ہمایوں اور دیگر دوست گاڑی سے اترتے ہیں، فہد گاڑی سے اترتے ہی ہمایوں سے ہاتھا پائی اور اسی دوران فائرنگ شروع کردیتا ہے ، جبکہ دیگر دوست فہد کو روکتے ہیں، فہد ہمایوں کو گولیاں مار کر اپنی گاڑی کی طرف جاتا ہے ، پھر فہد دوبارہ آتا ہے اور مزید گولیاں برساتا ہے ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں