محراب پور:جھگڑے ، فائرنگ واقعات میں متعدد زخمی

محراب پور:جھگڑے ، فائرنگ واقعات میں متعدد زخمی

محراب پور (نمائندہ دنیا) اکری تھانے کی حدود گاؤں گل محمد شر میں گزرگاہ کے معاملے پر چچا اور بھتیجوں میں تصادم ہوگیا، جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ جھگڑے میں کلہاڑی، ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

 پولیس کے مطابق تصادم میں چچا پوپٹ شر اور اس کے بھتیجے صورت علی شر اور عزت علی شر زخمی ہوئے جنہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔ ادھر لیاقت خاصخیلی اور نذر ہالیپوٹو گروپ میں پرانی تکرار پر تصادم ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نفری تعینات کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں