حیدر آباد :گاڑیاں اپنے نام کرانے کی ہدایت

حیدر آباد :گاڑیاں اپنے  نام کرانے کی ہدایت

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) محکمہ ایکسائز حیدرآبادکی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں جو ٹی او فارم پر اوپن لیٹر کے تحت یا پرانے مالک کے نام پر چل رہی ہیں۔۔

کے مینوئل کاغذات کو اسمارٹ کارڈ میں تبدیل کرالیں اور زیادہ سے زیادہ 15 روز کے اندر یہ تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی جائے ، بصورت دیگر محکمہ ایکسائز کا عملہ ایسی گاڑیاں جو پرانے مالکان یا اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں کو ضبط کرلے گا، جبکہ بھاری جرمانے بھی عائدکئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں