سی آئی اے کا پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں منشیات، گٹکا برآمد

سی آئی اے کا پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں منشیات، گٹکا برآمد

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) سی أٓئی اے کا گھر پر چھاپہ، بڑی مقدار میں منشیات، گٹکا برأٓمد، پولیس اہلکار طارق کالا گرفتار، 2 ساتھی فرار ہوگئے ۔۔

منشیات فروش پولیس اہلکار طارق کالا ہمیشہ اپنی ڈیوٹی اعلیٰ افسران کے ساتھ لگواتا تھا جہاں سے اسے ریلیف ملتا تھا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری کی سربراہی میں بھاری نفری نے بدنام زمانہ پولیس اہلکار طارق کالا کے گھر پرچھاپہ مار کر بڑی مقدار میں منشیات، گٹکا بر آمد کرلیا۔ ندیم جھنجی اور غلام مرتضیٰ میمن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ کافی عرصے سے شہر میں منشیات فروشی کا کام کر رہا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں