شفاف نظام پر تنقید نہیں حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ،شیخ الجامعہ

 شفاف نظام پر تنقید نہیں حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ،شیخ الجامعہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا ہے کہ شفاف نظام پر تنقید نہیں بلکہ اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے ۔۔

نظام کی شفافیت پر سوال اُٹھانے سے قبل ہمیں اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو بھی دورکرنے کی ضرورت ہے ۔کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے وسیع سوچ، تخلیقی صلاحیتیں اور علم کی فراوانی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،میرٹ کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسرزاور پروفیسرزکے عہدوں پر فائزہونے والے اساتذہ میں خطوط تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے 12 اسسٹنٹ پروفیسرزکو ایسوسی ایٹ پروفیسرزجبکہ 11 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدے پر فائزہونے کے خطوط جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں