سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر کاگورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل کا دورہ

 سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر کاگورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل کا دورہ

کراچی (آن لائن) سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد شاہ فیصل ٹاؤن کراچی سے ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر جمیلہ لیاقت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف عباسی نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور اسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مشین کے غیر فعال ہونے ، آپریشن تھیٹر کے بند ہونے اور ڈینٹسٹ کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں