خطیب مولانا عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا

خطیب مولانا عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا

کراچی(صباح نیوز)خطیب وامام جامع مسجد فردوسیہ فردوس کالونی گلبہار مولانا عبدالغفار کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے علاوہ ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی جس میں سید وجیہ حسن، قیصر جمیل ایڈووکیٹ، محمد سہیل زیدی وغیرہ شامل تھے ۔

 مولانا علاقے کی ہر دلعزیز، جری بہادر شخصیت تھے ۔ منبر سے دعوت دین بھرپور انداز میں کرتے تھے ۔ دریں اثنا یونین کونسل بفر زون کے کونسلر محمد اقبال کے بھائی نعیم کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا جس پر جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہ حسن، نائب امرا نے کونسلر محمد اقبال سے اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں