غیر قانونی ہٹس کیخلاف آپریشن شروع

غیر قانونی ہٹس کیخلاف آپریشن شروع

کراچی (این این آئی)ضلع کیماڑی ماڑی پور سب ڈویژن میں قائم غیر قانونی ہٹس کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔اس ضمن میں مختیار کار ماڑی پور سب ڈویژن نے لینڈ ریونیو 1967 ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت ہٹ مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

ابتدائی طور پر ماڑی پور دیہہ لال بکھر میں قائم پرانے ہٹس نمبر 25 کے محمد شعیب کو نوٹس جاری کیا گیا۔مختیار کار ماڑی پور سب ڈویژن نے ہٹ ملک محمد کو 3 یوم میں مالکانہ کاغذات کے ہمراہ طلب کر لیا۔مختیار کار سب ڈویژن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ہٹ مالکان اگر مالکانہ کاغذات کے ہمراہ پیش نہیں ہوں گے تو ادارہ یکطرفہ طور قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے ۔نوٹس کی ایک کاپی اسٹنٹ کمشنر ماڑی پور اور ایک کاپی اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن ضلع کیماڑی کو بھی جاری کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں