اسمگل ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

اسمگل ڈھائی کروڑ روپے  مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

کراچی (آن لائن)نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا اسمگل کیے جانے والا ایک لاکھ لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

یہ آپریشن نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا جہاں سے ایرانی ڈیزل سمیت مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی اشیا ء ضبط کی گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس سمیت دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں