ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری

ذخیرہ اندوزوں کے  خلاف کارروائیاں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع جنوبی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس/انتظامی افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہفتے کو بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔

سی ایم آفس شکایت سیل اور سوشل میڈیا یا کمشنر آفس کے ذریعے متعلقہ افسران کو موصول ہونے والی شکایات پر خصوصی توجہ دی گئی۔نامزد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ہفتے کو 117 کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور 36 دکانوں کو زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے یا نوٹیفائیڈ پرائس لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر تقریباً 298000 روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ دو دکانوں کو سیل کیا گیا۔ باقی دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں