کلاکوٹ تھانے پر حملے کے مقدمے میں گینگ وار کا کمانڈر ملا نثار بری

کلاکوٹ تھانے پر حملے کے مقدمے میں گینگ وار کا کمانڈر ملا نثار بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے کلاکوٹ تھانے پر حملے کے مقدمے میں گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے گینگ وار کے کارندوں کے ساتھی کی ہلاکت پر کلاکوٹ تھانے پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے عدم ثبوت و شواہد کی بناء پر لیاری گینگ کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت و شواہد موجود نہیں ہیں۔ ملزم کو مقدمہ سے بری کیا جائے ۔ پراسیکیوشن نے کہا تھا کہ 2012 میں ملزم ملا نثار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھانہ کلاکوٹ پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ ملزموں کی جانب سے حملہ اپنے ساتھی سخی اللہ کی ہلاکت پر کیا گیا تھا۔ ملزموں کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو ہراساں کیا گیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں