بچوں کے اغوا اور پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعات میں خطرناک اضافہ

 بچوں کے اغوا اور پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعات میں خطرناک اضافہ

کراچی (این این آئی)کراچی میں بچوں کے مبینہ اغوا اور پراسرار لاپتہ ہونے کے واقعات میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ روشنی ہیلپ لائن کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال میں اب تک 300 کے قریب بچے و بچیاں اغوا اور لاپتہ ہوئے ۔

صرف تین ماہ کے دوران 239 اغوا اور لاپتا ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر سے اغوا ہونے والے 18 بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، نومولود بچوں سے لے کر پانچ سال کے بچوں کے اغوا میں دو گروہ ہو سکتے ہیں۔سربراہ روشنی ہیلپ لائن محمد علی نے کہا کہ معصوم بچوں کو بے اولاد جوڑوں اور گداگروں کو فروخت کرنے کے لیے مبینہ طور پر اغوا کیا جاتا ہے جب کہ لاپتہ بچوں میں 221 سے زائد بچوں کو ریکور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ نومولود سے 6سال کی عمر کے 15 بچے مبینہ طور پر اغوا ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں