مختلف علاقوں میں 48گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی معطل رہے گی

مختلف علاقوں میں 48گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی معطل رہے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن کے حکام مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹی ننس کے کام کے باعث پیر(کل)اور منگل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔

 مینٹی ننس کا کام صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹی ننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 165 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، دوسری جانب شٹ ڈاؤن کے دوران واٹر کارپوریشن کی جانب سے 84 انچ پی آر سی سی سائفن فیز ون پر موجود لیکیجز کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 48 گھنٹے ہوگا اور جمشید ٹاؤن، گلشن، کلفٹن، لیاری، اولڈ صدر ایریا، لالو کھیت اور ناظم آباد میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں