موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر گرفتار

 موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی  نمبر تبدیل کرنے کا ماہر گرفتار

کراچی(آئی این پی) چھینے گئے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سہیل اب تک سیکڑوں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کو تبدیل کرچکا ہے ، دکاندارسہیل سے موبائل کاآئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کراتے تھے ۔ملزم نے بتایا کہ ہر موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے پر500 روپے ملتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں