اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس کا نیا پلان تیار

 اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس کا نیا پلان تیار

کراچی (رپورٹ: بلال نصیر)شہر میں چوری اور چھینی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کی بڑی تعداد کباڑیوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس کا نیا پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی )سندھ غلام نبی میمن کے مطابق کراچی میں 354 کباڑیوں کو شناخت کرلیا گیا ہے ،کباڑی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کے پارٹس کا کاروبار کرتے ہیں،منظم دھندہ کرنے والے ایسے کباڑیوں سے سے رابطوں پر 33 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر بھی شامل ہیں،33 افسران و اہلکار مبینہ طور پر منظم جرائم اور کباڑیوں سے رشوت لے رہے تھے ،جس متعلقہ افسران سے جواب طلبی کی جائے گی، پولیس کباڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کررہی ہے ، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کی چوری اور چھینے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج فوری اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی )کو دی جائے ، تاکہ متعلقہ ادارہ اس پر جلد از جلد کام شروع کرے ، آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ محکمہ میں کسی صورت منظم جرائم کو سپورٹ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا، کباڑیوں کے خلاف کریک ڈائون سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری اور چھینی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی، اسپیشل برانچ کو واضح کیا ہے کہ جو جو جرائم میں ملوث افسران اور اہلکار ہیں ان کی رپورٹ بنا کر فوری بھیجی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں