چیف جسٹس اسٹریٹ کرائم پرایکشن لیں،خرم شیر

چیف جسٹس اسٹریٹ کرائم پرایکشن لیں،خرم شیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کراچی کے مکینوں کے جان و مال کے تحفظ میں ریاست کی ناکامی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انصاف کا نظام ان مجرموں کو سزا دلانے میں ناکام ہو رہا ہے ،انہوں نے چیف جسٹس پر زور دیا کہ وہ مداخلت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سندھ حکومت اگلے تین دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے یا پھر چیف جسٹس کا سامنا کرکے ان کی عدم فعالیت کی وضاحت کریں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ میں عزت مآب چیف جسٹس صاحب کو یہ بھی مشورہ دیتا ہوں کہ وہ سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی اے کو فراہم کیا جانے والا پولیس پروٹوکول ختم کریں۔ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے لیکن شاہی پروٹوکول نہیں۔خرم شیر زمان نے اس بات پر بھی مایوسی کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت گزشتہ 15 سالوں میں سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدالتیں اسٹریٹ کرائمز کے زیر التوا مقدمات کی فوری سماعت شروع کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں