کلک پراجیکٹ کے زیراہتمام ٹریننگ سیشن

کلک پراجیکٹ کے زیراہتمام ٹریننگ سیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ بلدیات حکومت سندھ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری کلک پراجیکٹ کے زیر اہتمام کام کے دوران صحت و حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر ٹریننگ سیشن کا اہتما م کیا گیا ۔۔۔

جس میں ماہرین کی جانب سے ٹریننگ کے شرکا کو کام کی جگہوں پر احتیاطی تدابیراور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم نکات سے آگاہی فراہم کی گئی اور عالمی بینک کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔ تربیتی سیشن کے دوران مختلف سلائیڈز اور ویڈیوز کے ذریعے فیلڈ ورکرز کو دوران کام اپنی اور دیگر لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے حوالے سے مفید مشورے فراہم کئے گئے جن کو ٹریننگ کے شرکا نے بغور سنا اور نہایت دلچسپی کے ساتھ پورے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریننگ کے شرکا کا کہنا تھا کہ CLICKکی جانب سے ایسے مفید اور کار آمد ٹریننگ سیشنز کا گاہے بگاہے انعقاد کیا جاتا ہے جس سے ان کو دوران کام اپنا اور دیگر افراد کا تحفظ یقینی بنانے میں سیر حاصل مدد حاصل ہوتی ہے ۔ کلک کی شعبہ ویمن اینڈ یوتھ ایکسپرٹ مدیحہ مسعود نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ گائیڈ لائنز تمام فیلڈ ورکرز اور عوام کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں