صدر ، کورنگی ، اورنگی ، ملیر اوراورنگزیب مارکیٹ میں چور ی کاسامان دستیاب

 صدر ، کورنگی ، اورنگی ، ملیر اوراورنگزیب مارکیٹ میں چور ی کاسامان دستیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایک طرف تو موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔۔۔

دوسری جانب چوری اور چھینی جانے والی موٹر سائیکلوں کا سامان شہر کی مارکیٹوں میں با آسانی فروخت کیا جارہا ہے رواں برس فروری میں اورنگی ٹائون سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے تین ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ وہ شہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان کا سامان نکال کر شہر کی مارکٹیوں میں فروخت کردیتے ہیں اس وقت شہر کی بڑی مارکیٹوں جن میں اورنگزیب مارکیٹ ، صدر ، کورنگی ، اورنگی اور ملیر مارکیٹ شامل ہیں یہاں پر چوری کی موٹر سائیکلوں کے پارٹس ٹنکی، سائلنسر ، سیٹ اور مڈگارڈ با آسانی دستیاب ہوتے ہیں پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ چوری کی موٹر سائیکلوں کا سامان بیچنے والے 20سے زائد منظم گروپ کام کررہے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کام جاری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں