فلسطینی صورتحال پر جامعات میں سناٹا باعث تشویش ،الطاف شکور

فلسطینی صورتحال پر جامعات میں سناٹا باعث تشویش ،الطاف شکور

کراچی (آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا ء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی طلباء مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

 طلبا تنظیمیں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یورپ، امریکا اور برطانیہ کی جامعات سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اساتذہ و طلباء ایک آواز ہوکر غزہ میں جاری بدترین نسل کشی اور خون ریزی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستانی جامعات میں سناٹا کیوں طاری ہے ؟ ا س ضمن میں پاکستان کے مزدوروں، کسانوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق ورکرز نے سوشل میڈیا اور عملی سطح پر بھی اواز بلند کی ہے لیکن پاکستان کے تعلیمی اداروں خصوصا جامعات کے طلبہ و طالبات کی جانب سے اجتماعی آواز بلند نہ کیا جانا باعث تشویش ہے ۔ یہ نئی نسلوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو بنیادی ترجیحات میں شامل رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں