پڈعیدن میں خاتون پر تشدد،دیور گرفتار

 پڈعیدن میں خاتون پر تشدد،دیور گرفتار

پڈعیدن (نمائندہ دنیا )پڈعیدن کے نواحی علاقے مورو میں شوہر اور دیور کی جانب سے خاتون پر مبینہ تشدد کا ایس ایس پی نوشہروفیروز نے نوٹس لے لیا۔دیور گرفتار،فرار ہونے والے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔۔۔

دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز کی خصوصی ہدایات پر متاثر عورت کے شوہر عبدالرشید اور دیور مومن عالمانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیور مومن عالمانی کو گرفتار کرلیا،جبکہ ملزم شوہر کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔دوسری جانب متاثر عورت مسماۃ زاہداں نے ویڈیو بیان میں ایس ایس پی نوشہروفیروز اور متعلقہ پولیس افسران کا شکریہ ادا کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں