نوڈیرو،محکمہ صحت کے ملازم کی لاش بر آمد

نوڈیرو،محکمہ صحت کے ملازم کی لاش بر آمد

نوڈیرو(نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے تھانہ گڑھی خدابخش بھٹو کی حدود گاؤں خانواہ جروار میں محکمہ صحت کے ملازم 55 سالہ سکندر جروار کی گھر کے اندر سے لاش بر آمد ہوئی۔۔۔

 متوفی کی والدہ نے گھر کے صحن میں بیٹے کو مردہ حالت میں دیکھتے ہوئے تھانے میں اطلاع کردی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نوڈیرو اسپتال پہنچایا جہاں سے متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ گڑھی خدابخش بھٹو کے ایس ایچ او محمد مگریو کے مطابق سکندر جروار محکمہ صحت کا نچلے درجے کا ملازم تھا ، سکندر ڈی ایچ او آفس لاڑکانہ میں ڈیوٹی کرتا تھا، وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور کئی روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں