صحابہ کرام ؓ کا طرز زندگی مشعل راہ ہے ،پریل شاہ بخاری

 صحابہ کرام ؓ کا طرز زندگی مشعل راہ ہے ،پریل شاہ بخاری

سکھر(بیورو رپورٹ)سنی رابطہ کمیٹی سندھ کے صدر غازی سید محمد پریل شاہ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ و فساد کے موجودہ دور میں صحابہ کرام ؓ کا طرز زندگی مشعل راہ ہے جسے اپنانے کی ضرورت ہے ۔۔۔

 صحابہ کرام ؓ کی زندگی پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، تاریخ اسلام میں صحابہ کرام ؓ کا اہم کردار رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ان کی عظمت اور اہم صفات کو بیان فرمایا ہے ان سب کی عظمت ہماری تحریر کی محتاج نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد ربانیہ ایوب گیٹ سکھر میں منعقد عید ملن تقریب و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران۔ اس موقع پر سنی رابطہ کمیٹی کے دیگر رہنما حافظ محمد زمان ربانی، مولانا ثناء اللہ، قاری محمد منیر انقلابی سمیت دیگر علماء کرام و کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں