گرمی میں پانی کا بحران ،عدم فراہمی پرشہری بلبلا اٹھے

گرمی میں پانی کا بحران ،عدم فراہمی پرشہری بلبلا اٹھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موسم گرم ہونے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ضلع وسطی اور ضلع غربی کے بیشتر علاقوں میں بیس روز سے پانی کی عدم فراہمی پر شہری بلبلا اٹھے ۔۔۔

 ارکان سندھ اسمبلی نے پانی کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔دوسری جانب سائٹ میٹروول، فرنٹریئر کالونی اور پٹھان کالونی کی خواتین سمیت مکینوں کی بڑی تعداد نے پانی کی چوری کے خلاف سی ای او واٹر کارپوریشن کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ رہائشی آبادیوں کا پانی چوری کرکے سائٹ کی فیکٹریوں میں بیچا جارہا ہے ،مبینہ طور پر واٹر کارپوریشن کے بعض افسران نے اس کالے دھندے میں مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ قائم کررکھا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ اس تمام صورتحال کا نوٹس لیں، پانی کی چوری کو روکا جائے اور ان کی رہائشی آبادیوں کو پانی فراہم کیا جائے ۔ علاوہ ازیں وسطی کے مختلف علاقوں بفرزون ، گلبرگ ، نارتھ کراچی ، اور ضلع غربی کے علاقوں اور نگی ٹائون ، الطاف نگر اور گلشن بہار میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے پہلے دس دن میں ایک سے دو بار پانی کی سپلائی دی جاتی تھی لیکن اب 15 روز گزر جانے کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جارہا ۔پانی کی قلت کے سبب لاکھوں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں